ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

لاہور ( اے ٹی ایم آن لائن ) ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع ۔ قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی حنا بٹ نے جمع کروائی ۔ قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی نمائش انتہائی قابل مذمت ہے ۔ مغربی طاقتیں ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو مجروع کر رہی ہیں جو کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اہل مغرب کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ۔ لہذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ معاملہ فوری طور پر یو این او میں اٹھایا جائے اور ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ تمام سلامی ممالک کو ایک خصوصی مراسلہ جاری کیا جائے اور فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے تاکہ ایک مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جا سکے ۔