عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ملاقات

اسلام آباد ( اے ٹی ایم آن لائن ) وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسمعیل کی ملاقات ۔ ملاقات میں سندھ کی مجموعی صورتحال اور خصوصا کراچی کی موجودہ صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ شہر قائد کی عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے ۔ کراچی جیسے اہم شہر میں بعض مقامات پر بنیادی سہولتوں تک کا فقدان لمحہ فکریہ ہے ۔ ملکی معیشت کی ترقی و استحکام میں کراچی کا کردار کلیدی ہے ۔ کراچی میں امن و امان کی فضا کو مزید مستحکم کرنے اور عوام کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لیے پی ٹی آئی حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کی جانب سے اعتماد کا اظہار کرنے اور اہم ذمہ داری سونپے جانے پر گورنر سندھ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔