شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر کی ملاقات

سلام آباد (اے ٹی ایم آن لائن)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے چین کے سفیر کی ملاقات ۔ چینی سفیر بھی شیخ رشید کے گرویدہ نکلے اور کہا کہ آپ چین میں بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کے لئے پاکستان کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔ اس موقع پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی تاریخی ہے۔ حکومت سی پیک کو تیزی سے آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ پاکستان ریلوے کی ٹیم آپ سے رابطے میں رہ کر ملکر کام کرے گی۔ عمران خان کی حکومت چین کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہش مند ہے۔ ملاقات میں شیخ رشید اور چینی سفیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا ۔

۔