بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے پاکستان کا دورہ کرکے مداحوں کو حیران کردیا

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) جوہی چاولہ آجکل پاکستان میں اپنے عزیزواقارب سے ملنے کراچی آئی ہوئی ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں ریلیزہونیوالی فلم جوانی پھرنہیں آنی ٹو کے بارے میں ٹویٹ بھی کیا ہے۔ جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اورگھر والوں کیساتھ لنچ کرنے آئی ہیں اور وہ پاکستانی فلم جوانی پھرنہیں آنی بھی دیکھنے جائیں گے۔ بھارتی اداکارہ دوسال قبل بھی کراچی کا دورہ کرچکی ہیں۔

http://