سینیٹرآصف کرمانی کی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف شعلہ بیانیاں جاری

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے پی ٹی آئی حکومت کو ایک بار پھرحدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کچھ خاص تردد کرنے کی ضرورت نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت جلد اپنے بوجھ سے خود ہی گر جائے گی- انہوں نے سو روزگزرنے کے بعد حکومتی وزرا عوام میں جانے کی ہمت نہیں کریں گے- یہ درشنی پہلوان حکومت چلانے کے اہل نہیں- وزراء کے چہروں پر اڑی ہوئی ہوائیاں صاف نظر آتی ہیں- عوام نواز شریف کے دور حکومت کو یاد کر رہے ہیں – انہوںنے دعوی کیا کہ مستقبل صرف اور صرف مسلم لیگ (ن) کا ہے-