لاہورمیں میاں بیوی اور2بچوں کی پراسرارہلاکت،وزیراعلی پنجاب کا پولیس کوتحقیقات کا حکم

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورکےعلاقے جوہر ٹاؤن میں گھرسے چارافرادکی لاشیں برآمد ہونے کے واقعےکا نوٹس لیتےہوئے سی سی پی اوسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھرمیں گیس والی استری بندنہیں کی گئی جس کی گیس کمرے میں بھرگئی اورمیاں بیوی اوران کے دوبچے دم گٹھنے سےہلاک ہوگئے جبکہ اس سے قبل پولیس نے خدشہ ظاہرکیا تھا کہ چاروں افرادکو زہردیکرقتل کیا گیا ہے۔مرنیوالے تمام افراد کےجسم پر کسی زخم کے نشان نہیں ہیں تاہم واقعہ کےتمام پہلووں پرتحقیقات جاری ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہداکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایس پی صدرمعازظفراس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ رضوان، تیس سالہ سمیرا ، آٹھ سالہ ارسال اور چھ سالہ ابوبکر شامل ہیں۔