دوسروں کوجاگتے رہوکی صدائیں لگانے والے خود خواب خرگوش کے مزے لوٹنے لگے

لاہور(اے ٹی ایم آن لائن) بعض سیاستدانوں کے کے بارے میں مشہورہے کہ وہ اپنی نیند اکثرایوانوں میں یا اہم اجلاسوں کے دوران پوری کرتے ہیں اس کی وجہ شائد یہ ہے کہ ان وہ مصروفیت کے باعث گھرمیں بھی سو نہیں پاتے۔ ایسی ہی صورتحال اس وقت دیکھنے کوآئی  جب وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اجلاس جاری تھا کہ اس میں موجود سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشیدکواونگھ آگئی۔ مندرجہ ذیل ویڈیو میں ان دلچسپ مناظرکوبخوبی دیکھا جاسکتا ہے۔