بات کرنی ہے تو عزت سے کرو۔۔۔ کپتان کا امریکہ بہادر کو دوٹوک پیغام

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ امریکہ کے حوالے سےاب بھی اپنے موقف پر قائم ہیں امریکہ نے بات کرنی ہے تو عزت سے کرے۔ کپتان نے وزیراعظم ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ کرپشن کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بدعنوانی کیس میں جوبھی پکڑا گیا سزاسے نہیں بچ پائے گا تاہم اس معاملے پر انہیں میڈیا کا تعاون درکارہوگا۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا اعادہ کیا کہ اندرونی حالات ایسے نہیں کہ وہ بیرون ملک کے دورے کریں۔