کم خرچ ہیلی کاپٹرکا بیان گلے پڑگیا، وزیراعظم بھی وضاحتیں دینےپرمجبور

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی جانب سے ہیلی کاپٹرپر گاڑی کی نسبت کم خرچہ آنے کے بیان کا چرچہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صحافیوں سے ملاقات کے دوران یہ تاویل دینی پڑی کہ ہیلی کاپٹر کے استعمال سے وقت اورپیسہ بچتا ہے اس کے علاوہ شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت ایسے اقدامات کرے گی جس سے اخراجات میں مزید کمی آئے گی۔