وزیراعظم ہاؤس سے اضافی گاڑیوں کی “رخصتی” کیلئے اشتہارجاری

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس میں موجوداضافی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا ہے۔ جن تینتیس گاڑیوں کی نیلامی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں آٹھ بی ایم ڈبلیوز، چارمرسیڈیزبینز، ٹیوٹا، ہنڈا سوک اور سوزوکی کی تین گاڑیاں شامل ہیں۔تمام گاڑیاں 17 ستمبر کو وزیراعظم ہاوس میں صبح 10 بجے نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔