پٹرولیم مصنوعات کے دام میں کمی، پٹرول 2روپے 41پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6روپے 37 پیسے سستا

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارش پر پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں  کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں دوروپے اکتالیس پیسے کمی کی گئی ہے اس کی نئی قیمت اب بانوے روپے تراسی پیسے مقررکی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت چھ روپے سینتیس پیسے کم کردی ہےجو ایک سو چھ روپے ستاون پیسے میں فروخت کیا جائے گا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت انسٹھ پیسے کم کی گئی ہے جو اب پچھہتر روپے چھیانوے پیسے میں دستیاب ہوگا۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھیالیس پیسے کمی کرکے اس کی نئی قیمت تراسی روپے پچاس پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔