کوئی کچھ بھی کہے، کہتا رہے۔۔۔ کپتان کی وزیراعلٰی پنجاب کو کلین چٹ

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب سردارعثمان بزداردلیرآدمی ہیں بس تھوڑا وقت چاہیئے سب ان کی تعریفوں کے پل باندھیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے انہیں مستقل طورپرپنجاب کا وزیراعلٰی بنایا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے ملاقات میں کپتان نے اپنے کھلاڑیوں پر بھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جو ٹیم چنی ہے وہ اس کے ماضی کے ذمہ دار تو نہیں البتہ انہوں نے سب کودوٹوک الفاظ میں بتادیا ہے کہ ایک روپے کی کرپشن بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔