مرغے کی ایک ٹانگ والا محاورہ کس نےسچ کردکھایا

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری ہیلی کاپٹرکے پچپن روپے میں ایک کلومیٹر فاصلہ طے کرنے کے بیان پر تاحال قائم ودائم ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں جب ہیلی کاپٹرکا ذکرہواتو ان کا کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر کمپنیوں کا مینوئیل چیک کریں تو فی کلومیٹرخرچ پچپن روپے ہی آتا ہے لیکن انہوں نے یہ ضرورواضح کیا کہ اس میں پائلٹ اورہیلی کاپٹرکے دیگراخراجات شامل نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ہیلی کاپٹرفیول سے متعلق باتیں کررہے ہیں انہوں نے کبھی رکشےپر بھی سفرنہیں کیا۔