واجبات کی عدم ادائیگی، شاہین ایئرلائن کا حج آپریشن معطل، حجاج کی وطن واپسی کا عمل بھی موخر

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) حکومت کی جانب سے واجبات کلیئرنہ ہونے پر نجی طیارہ کمپنی شاہین ایئرلائن کا حج آپریشن معطل کردیا گیا ہے جس کے باعث مدینہ سے واپس وطن آنے والے تقریباً پندرہ سو حجاج وہاں پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کا لائسنس تیس اگست کو منسوخ ہوگیا تھا لیکن انتظامیہ کی جانب سے اسکی تجدید نہیں کرائی گئی اب اس کا خمیازہ حجاج کرام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔