وزیرخزانہ نے پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کی وجہ بتادی

اسلام آباد(اے ٹی ایم آن لائن) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کی وجہ منی لانڈرنگ کوقراردیا ہے۔ واضح رہے کہ گرے لسٹ میں شمولیت پرموجودہ حکومت بھی پریشان دکھائی دیتی ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہنڈی اورسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں جانے کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ منی لانڈرنگ ہی ہے۔