وزارت دو، ووٹ لو۔۔۔۔ ایم کیو ایم کے انوکھے لاڈلے۔۔۔۔

کراچی (اے ٹی ایم آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی نےکراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان خیالات کا اظہارکیا ہے کہ انہیں ایک دو نہیں بلکہ چاریا چھ وزارتیں ملنی چاہئیں۔ تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوارکو ووٹ دینے کے بدلے وزارت کے مطالبے کو جائزقراردیا ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو تبدیلی لائی ہے وہ کراچی سے چھینے گئے ووٹوں کے نتیجے میں نظرآرہی ہے۔انہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر متحدہ نہ ہوتی تو عمران خان کا وزیراعظم بننا مشکل ہوسکتا تھا۔