عمران خان کو قتل کرنے کا معاملہ ، عدالتی حکم جاری

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن)  سیشن کورٹ نے شوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف مقد مہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے شہری ذیشان بٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔  عدالت نے ایف آئی اے حکام فوری حسینن بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت میں درخواست گزار کی جانب سے مون ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوا ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ حسنین نامی نوجوان شوشل میڈیا پر میری تصاویر لگا کر عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ایف آئی اے میں درخواست دی متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی کاروائی نہیں کی گئی ۔ ادرخواست میں استدعا کی کہ عدالت متعلقہ افراد کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔