گستاخانہ خاکوں کے خلاف وکلاء کا اہم فیصلہ

لاہور (اے ٹی ایم آن لائن)  ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف لاہور بار کے وکلاء نے ہڑتال کردی ۔  ہڑتال کے باعث ماتحت عدالتوں میں عدالتوں میں وکلاء پیش نہیں ہورہے ۔ ملزمان کے تمام کیسز میں اگلی تاریخیں دے دی جبکہ اہم کیسز کی سماعت ججز صاحبان اپنے چیمبرز میں کررہے ہیں ۔ وکلاء نے مطالبہ کیا کہ ہالینڈ کے سفیر کو فوری ملک سے نکالا جائے اور ہالینڈ سے تجارتی لینے دین فوری ختم کیا جائے ۔ جبکہ دوسری طرف ہالینڈ میں منعقد ہونے والے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ کردیا گیا ہے ۔