چترال میں خودکشیوں کی وجوہات کیا ہیں ؟؟

چترال ( اے ٹی ایم نیوز آن لائن ): خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے ضلع چترال میں خودکشی کے واقعات کی وجوہات کا کھوج لگالیا۔
محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی نے چترال میں تحقیقات کے بعد رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خودکشی کے زیادہ تر واقعات کے پیچھے خلاف مرضی شادی، گھریلو مسائل اور امتحانات میں کم نمبر آنا شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ خودکشیوں کی سب سے بڑی وجہ چترال میں ماہرین نفسیات کی عدم موجودگی ہے
واضح رہے کہ چترال میں رواں سال خودکشی کے 26 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں شادی شدہ خواتین، لڑکیاں اور طلبہ و طالبات نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
خودکشی کے بڑھتے واقعات کے اسباب جاننے اور اس کی روک تھام کیلئے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔