مزاحیہ اداکار کے چند فقروں نے کئی گھر اجاڑ دیے

نیویارک ( اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) مزاحیہ اداکار کے چند فقروں نے کئی گھر اجاڑ دیے ۔ مزاحیہ اداکار ڈینیئل نے 10 دن میں 4 ہزار تعلقات ختم اور 17 طلاقیں کرا دی۔ ڈینیئل کا پروگرام جگسا 11 ستمبر کو نیٹ فلکس پر پیش کیا گیا تھاجس میں انہوں نے کہا کہ ’’اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں ہیں، آپ دل شکتہ ہیں۔ اگر آپ کسی کے ساتھ نہیں ہیں، آپ کامل نہیں ہیں۔خود کو مکمل محسوس کرنے کے لیے ایک ساتھی کی ضرورت ہے۔ہم اس غلط شخص کو اپنی زندگی میں زبردستی شامل کرتے ہیں۔ کیونکہ ہمیں کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر لگتا ہے۔پروگرام کے بعد ڈینئل کو پوری دنیا سے پذیرائی ملنے لگی ۔