رحم مادرمیں صرف 13ہفتےقیام کرنیوالے بچے کی موت کا دکھ، ماں کےجذبات پڑھ کرسب کی آنکھیں نم ہوجائیں

بچے کی ماں کی جانب سے سکیچ کی جانیولی عیشا کی تصوراتی تصویر

لاہور(اے ٹی ایم نیوزآن لائن) حال ہی میں سوشل میڈیا پرشیئر کی جانیوالی ایک بہت ہی جذباتی ویڈیوکوبہت ہی پسندکیا جارہا ہے جس میں  دوران حمل ماں سے جداہوجانے والے بچے کی والدہ   نے اپنی دکھ بھری داستان ایک ویڈیو کے ذریعے بیان کی ہے ویڈیومیں وہ کہتی ہے ” میرے بچے عیشا سے ملئے جودوران حمل 13ہفتے کی عمرمیں چل بسا،میں قدرتی طورپر اسے جودے سکتی تھی، وہ اسے میں نے دیا،میرے دوستوں نے اس کی تصاویرلیں جنہیں اب میں آپ سے بھی شیئرکرنا چاہتی ہوں،رحم مادرمیں میڈیکل ذرائع سے حاصل شدہ تصاویرسے اسکا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے،حتیٰ کے اس کی آنکھوں کی پتلیاں تک واضح طورپردیکھی جاسکتی ہیں۔” ماں کہتی ہے کہ ” مجھے اس کے ننھے پیٹ پربہت پیارآتا ہے۔۔۔۔۔اورپھر وہ ہمیشہ کیلئے چلاگیا۔۔۔ ہم نے اس کی آخری رسومات بھی اداکیں،عیشا ایک بہت انمول بچہ تھا۔۔۔ حقیقی وجود رکھنے والا۔۔۔جیسا کہ وہ ابتداء میں تھا۔۔۔ اورمیں ہمیشہ اسکی ماں کہلواؤں گی۔”درج ذیل میں یہ ویڈیودیکھی جاسکتی ہے۔