شہرلاہورمیں قانون کی بالادستی کے دعوے ہواہوگئے،ون ویلرز کی ٹکرسےگونگا بہرہ شہری جاں بحق

لاہور(اے ٹی ایم نیوزآن لائن)پولیس کے دعوؤں کے باوجودون ویلنگ کا خونی کھیل جاری ہے اورپولیس کی جانب سے قانون کی بالادستی کے دعوے ہوا ہوگئے، بدقسمتی سےٹریفک پولیس کی ساری توجہ صرف بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں پرمرکوزہے جبکہ ون ویلرزسرعام قانون کی دھجیاں اڑاتے نظرآتے ہیں،سمن آبادمیں چند روزقبل ون ویلرزکے ہاتھوں زخمی ہونیوالا شہری راحیل دم توڑگیا، راحیل سروسز ہسپتال میں کئی روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا تھا، متوفی راحیل گونگا بہرا تھا،گھر سے سودا سلف لینےنکلاتھا کہ لقمہ اجل بن گیا،حادثے کی ویڈیوکوذیل میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔