ملک میں اس وقت پانی سے سنگین کوئی مسئلہ نہیں، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوزآن لائن)وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت بیمار ہے جس کا بائی پاس ہو رہا ہے، کامیاب بائی پاس کے بعد معیشت نہ صرف ٹریک پر آجائے گی بلکہ دوڑے گی۔اسلام آباد میں ایکسپو ڈسپلے سینٹر کے افتتاح کے بعد اسد عمر نے چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘ملک میں کچھ علاقے ایسے ہیں جن کی معیشت قدرتی عناصر کی بنیاد پر ترقی کرتی ہے، جیسے کراچی ایک پورٹ ہے تو جتنی تجارت ہوگی اس سے شہر میں ترقی آئے گی لیکن اسلام آباد میں ایسا کچھ نہیں تھا کہ یہ ایک بڑا شہر بنتا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی ترقی کے لیے ماسٹر اکنامک پلان بنایا جائے گا جس کا خاکہ اسلام آباد چیمبر بنائے کہ یہاں معیشت کو کیسے ترقی دی جاسکتے ہے جس سے یہاں روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور کاروبار کو فروغ ملے۔وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ ملک میں 5 آئی ٹی سینٹرز بنائے جائیں گے، جن میں سے ایک اسلام آباد میں قائم کیا جائے گا۔