مضرصحت گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گھیراتنگ،4600کلوناقص گوشت تلف

لاہور(اے ٹی ایم نیوزآن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بیمار، لاغرجانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کے گردگھیراتنگ کرنا شروع کردیا ہے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویجلینس اورڈیری سیفٹی ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے غیر قانونی مذبح خانے سے4600 کلوگرام گوشت قبضے میں لیکرتلف کردیا گیا، کارروائی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرنگرانی بکر منڈی کے علاقے میں کی گئی،ڈی جی کے مطابق آپریشن کے دوران ویجیلنس سیل اورڈیری سیفٹی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، تاہم ٹیموں نے اپنی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مضرصحت گوشت تلف کردیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گوشت جعلی مہریں لگا کر فروخت کیا جاتا تھا ،دو ہفتوں میں 8 غیر قانونی مذبحہ خانے، 10 ہزار کلو سے زائد مضرگوشت تلف کیا گیا ،کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق وہ ناقص گوشت کے خاتمے کیلئےمتعلقہ اداروں کیساتھ ملکرپالیسی بنا رہے ہیں۔