لاہور میں وکلاء گردی ۔سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار پربہیمانہ تشدد

لاہور ( اے ٹی ایم نیوز آن کائن ) وکلاء نے سیشن کورٹ میں پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس اہلکار ثمر ریاض خان تھانہ نواب ٹاؤن کی چوکی شہید طارق کمبوہ میں T/SI تعینات ہے ۔ثمر ریاض کو سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج اظہر قبال رانجھا کے رو برو پیش ہونے کا کہا گیا ۔ثمر ریاض کو تیس منٹ میں عدالت میں پہنچنے کا کہا گیا ۔ثمر ریاض کے عدالت پہنچنے پر وکلاء سیف کھوکھر ، نبیل حیدر ،مصطفیٰ کھوکھر نے عدالت کے اندر ثمر ریاض پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔شدید تشدد کے بعد زدو کوب کیا ، وردی پھاڑ دی اور ایک کمرے میں بند کردیا ۔دھمکیاں دیں کہ اگر کاروائی کی تو قتل کردیں گے ۔وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ واقعے کے بعد وکلاء نے ہڑتال کردی اور عدالتی بائیکاٹ کردیا ۔