شہری نے ہیلمٹ گھر بھول جانے اور چالان سے بچنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) لاہور میں ایک ہئیر ڈریسر نے ہیلمٹ گھر بھول جانے کے بعد دو ہزار کا چالان کروالیا. جس کے بعد اب وہ کہتے ہیں کہ میں تو سوتے وقت بھی ہیلمٹ نہ اتاروں.

تفصیلات کے مطابق لاہور کے شہری نے عمران خان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم از کم غریب لوگوں کو مفت ہیلمٹ دیے جائیں. اور اس کے ساتھ ہی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کو تمیز بھی سکھائی جائے. ان کا کہنا تھا کہ میں صبح گھر سے نکلا تو ہیلمٹ بھول گیا، جس پر دو ہزار کا چالان ہوگیا. اس کے بعد میں ہر وقت ہیلمٹ پہن کر رکھتا ہوں کہ کہیں بھول نہ جاؤں. اس لیے اب وہ شیو کرتے اور بال کاٹتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر رکھتے ہیں.
ویڈیو دیکھیں: