طارق بشیر چیمہ نے ایوان میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور سب کو نانی یاد کروا دی

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بیشر چیمہ نے ایوان میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور سب کو نانی یاد کروا دی، کہتے ہیں اس حمام میں سب ننگے ہیں، میں سب کا کچا چٹھا کھول کے رکھ دوں گا۔
شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے رائے ونڈ فارم کیلئے رنگ روڈ کا طے شدہ ڈیزائن خراب کیا۔ شریف برادران 10 سال تک ہمارے منصوبوں میں انکوائریاں کراتے رہے لیکن کچھ نہیں ملا، ان کے اپنے ہر منصوبہ میں کرپشن اور کک بیکس ہیں۔
مزید انکا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنی فیملی کے چہرے پر لگے کرپشن کے کیچڑ کو دوسروں پر نہ اچھالیں۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے ہر منصوبے میں کرپشن کے ریکارڈ قائم ہوئے اسی لیے وہ آج نیب کی جیل میں ہیں۔
رنگ روڈ پر چودھری پرویزالٰہی کی کوئی زمین نہیں ان کی حکومت نے اس کیلئے آرمی سے بیرکس کا رقبہ بلا معاوضہ لیا اور 65 فیصد کام مکمل کیا۔