معصوم زینب سمیت 8 بچیوں کے سفاک قاتل کا عبرتناک جنازہ

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) معصوم زینب سمیت 8 بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے عمران علی کو آج صبح 5:30 بجے تختہ دار پر لٹکا دیا گیا. عمران علی کی میت کو صبح جیل سے اس کے لواحقین نے وصول کیا.
عمران علی کے جنازے اور تدفین کے لیے اس کی میت کو قصور لے جانے کا پروگرام تھا. مگر اہل علاقہ کے احتجاج کے پیش نظر عمران کا نماز جنازہ لاہور کے علاقے اقبال چوک کماہاں گاؤں میں ایک گھر کے اندر ادا کیا گیا. خوف کے مارے عمران کے جنازے میں صرف اس کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے شرکت کی. اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری موجود تھی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جاسکے. نمازِجنازہ کے بعد عمران علی کو قریب واقع نیو کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.
اس واقعہ کو مکمل ویڈیو میں دیکھیں صرف اے ٹی ایم نیوز پر