ووگ ویمن ایوارڈز آف دی ایئر میں ستاروں کے جلوے

ممبئی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) بھارت کے نامور ووگ وومن آف دی ایئر ایوارڈ 2018 کی شاندار تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بولی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر عالیہ بھٹ، کرینہ کپور خان، جھانوی کپور، کرن جوہر سمیت کئی نامور ستارے اپنے شاندار فیشن کے ساتھ ریڈ کارپٹ پر اترے۔جبکہ ستاروں کو اس ایونٹ میں کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
کرینہ کپور خان

بولی وڈ بیبو کو اس ایونٹ کے دوران سال کی اسٹائل آئیکن کا ایوارڈ دیا گیا۔
عالیہ بھٹ

مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ نے سال کی یوتھ آئیکن کا ایوارڈ حاصل کیا۔
وکی کوشل

کیریئر میں صرف چند ہی فلموں کا حصہ بننے والے وکی کوشل نے ٹرینڈ ڈسرپٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کروایا۔
ردھیکا آپٹے

بولڈ اور سنجیدہ اداکار کرنے والی ردھیکا نے بھی سال کی ٹرینڈ ڈسرپٹر کا ایوارڈ حاصل کیا۔
آیوشمان کھرانہ

مزاحیہ اداکار کرنے والے آیوشمان کو ووگ مین آف دی مومنٹ کا ایوارڈ ملا
جھانوی کپور

جھانوی کپور نے سنہری رنگ کا خوبصورت گاؤن پہنا، جس میں وہ خاصی بولڈ نظر آئیں۔
پریتی زنٹا

کئی عرصے فلموں سے غائب ہوئی پریتی نے اس ایونٹ پر سیاہ رنگ کا لباس ریب تن کیا۔
کرشمہ کپور

کرشمہ اس ایونٹ میں اپنے لباس کی وجہ سے سب سے منفرد نظر آئیں۔
کرن جوہر

کرن نے ووگ ایوارڈز میں اپنے لباس سے رنویر سنگھ کے فیشن کو ٹکڑ دینے کی کوشش کی۔
جیکولین فرنینڈز

ہمیشہ مسکراتے ہوئے نظر آنے والی جیکولین بھی نہایت منفرد انداز میں جلوہ گر ہوئیں۔
میگھنا گلزار


فلم راضی کی ہدایت کارہ نے سال کی بہترین فلم ساز کا ایوارڈ حاصل کیا۔
رنبیر کپور


بولی وڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو مین آف دی ایئر کا ایوارڈ ملا۔