شو بز سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ فنکاروں کی پینشن 10 ہزار مقرر کرنے کا مطالبہ

فائل فوٹو

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) شو بز سے تعلق رکھنے والے عمر رسیدہ فنکاروں کی پینشن 10 ہزار مقرر کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی . قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی . قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ پاکستان میں ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں فنکاروں کا خصوصی کردار ہے ، خصوصاً شوبز انڈسٹری سے متعلقہ تمام افراد(سٹیج، فلم، ڈرامہ ) کا اہم کردار ہے لیکن اس اہم طبقہ کو سابق حکومتیں ہمیشہ نظرانداز کرتی رہی ہیں ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا منشور ہے کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا معاشی، سماجی اور طبی تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ شوبزانڈسٹری کو باقاعدہ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ اس سے تعلق رکھنے والے افراد کی سوشل سکیورٹی رجسٹریشن کی جائے اور ریٹائرڈ و عمررسیدہ فنکاروں کی کم از کم پنشن 10000/-روپے مقرر کی جائے۔