اسرائیلی جہاز کی پاکستانی حدود میں لینڈنگ ، حکومت عوام کو معلومات فراہم کرے ، مطالبہ

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) اسرائیلی جہاز کی اسلام آباد لینڈنگ کے خلاف مزمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی . قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی .
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ اسرائیلی جہاز پاکستان کی حدود میں اترا اور دس گھنٹے آئر پورٹ پر کھڑا رہا۔اسرائیلی جہاز کی پاکستان کے آئر پورٹ پر لینڈنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔وفاقی حکومت نے اس ضمن میں ابھی تک کوئی تفصیل عوام کو نہیں بتائی۔اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کے حوالے سے بی بی سی خبر بھی نشر کر کا ہے. حکومت اس حوالے سے عوام کو معلومات فراہم کرے۔حکومت بتائیے کہ کس طرح اور کیوں اسرائیلی جہاز ہمارے ملک میں آیا۔اسرائیلی جہاز کا پاکستان آنا غداری اور سیکورٹی رسک کے مترادف ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کراتے ہوئے زمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے .