نا معلوم کارسواروں کی فائرنگ سے انیس سالہ جمال علی جاں بحق ، 25 سالہ علی رضا زخمی

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) گرین ٹائون باگڑیاں چوک میں نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے اینس سالہ جمال علی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا .

نا معلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ علی رضا گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ گولی زخمی کی گال کو چیرتی ہوئی جمال علی کے سر میں جا لگی . متوفی گارمنٹس فیکٹری میں کام کرتا تھا۔
عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ فائرنگ نا معلوم کارسواروں کی جانب سے کی گئی . فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہو گئے .متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے .