پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بیگم کوٹ مین کاروائی ، کروڑوں روپے مالیت کی ایکسپائر اشیاء برآمد

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کروڑوں روپے مالیت کی 24 لاکھ، 76 ہزار سے زائد ایکسپائر اشیاء برآمد کر لیں ۔ بروقت کاروائی کرکے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی جعل سازی کی کو شش ناکام بنادی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں رات گئے بیگم کوٹ میں کاروائی کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ایکسپائر اشیاء میں انرجی ڈرنکس، غیر ملکی جوس، چاکلیٹس، کافی بین، اور کافی جار شامل ہیں۔مختلف انرجی ڈرنکس کے 9 لاکھ 99 ہزار 9 سو ساٹھ ٹن برآمد کیے گئے۔غیر ملکی جوس کے 1 لاکھ 98 ہزار، مالٹ بیوریج کے 1 لاکھ 22 ہزار ڈبے برآمد کیے گئے ، 6 لاکھ 80 ہزار کافی بین، 3 لاکھ 96 ہزار نیس کیفے کافی کے پیکٹ برآمد کیے گئے۔تمام ایکسپائر اشیاء کی تاریخ تبدیل لر کے دوبارہ فروخت کیا جانا تھا ، ایکسپائر اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے مختلف سٹورز کو فروخت کیا جاتا تھا۔ تاریخ تبدیل کرنے کا دھندہ کافی عرصے سے جاری تھا۔زائد المعیاد اشیاء کا استعمال انتہائی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔زائد المعیاد انرجی ڈرنکس میں زیریلے مادے جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں۔تمام ریکارڈ کی چھان بین جاری ہے، پورے گروہ کو گرفت میں لائیں گے ۔