سردیاں شروع ہوتے ہی پنجاب کے شہروں میں سموگ اور دھند نے ڈیرے جمالیے

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) موسم سرما کے آغاز پر پنجاب کے مختلف شہروں کو سموگ یعنی گرد آلود دھند کا سامنا ہے۔ سموگ کی وجہ سے حد نگاہ 100میٹر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . گاڑیوں اور دھان کے کھیتوں میں اِس کی باقیات کو جلائے جانے سے اُٹھنے والے دھویں نے فضا میں موجود سموگ نے زندگی اجیرن کر دی، آنکھوں میں جلن، بیماریاں پھیلنے لگیں . طبی ماہرین نے عوام کو غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔ سموگ کے باعث بھسی روڈ پر موٹر سائیکل اور رکشہ میں ٹکرانے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے