متنازعہ انٹرویو ، نواز شریف کے وکلاء نے فواد چوہدری کے خلاف کاروائی کا فیصلہ ترک کردیا

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) فواد چوہدری کے متنازعہ ٹی وی انٹرویو کا معاملہ پر نواز شریف کے وکلا نے فواد چوہدری کے خلاف قانونی کارروائی کا ارادہ ترک کر دیا ہے . نواز شریف کے وکلا نے فواد چوہدری کے خلاف کوئی درخواست نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے . نواز شریف کے وکلا نے موقف اپنایا کہ توجہ صرف اپنے کیس پر رکھنا چاہتے ہیں .
یاد رہے کچھ دن پہلے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ایک نجی ٹی وی ہر متنازعہ انٹرویو دیا تھا جس میں فواد چوہدری کی طرف سے نواز شریف کو سو فیصد سزا کی پیشگوئی کی گئی تھی . نواز شریف کے وکلا نے فواد چوہدری کے انٹرویو اور بیانات کا معاملہ عدالت میں اٹھایا تھا اور فواد چوہدری کی جانب سے نواز شریف کو سو فیصد سزا کی پیشگوئی پر اعتراض اٹھایا گیا تھا ، وکلا نے فواد چوہدری کے بیان کو عدالتی کارروائی پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر وکلا کو باقاعدہ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی تھی .