بٹگرام پولیس کی کاروائی بین الصوبائی عصمت فروشی گینگ کے آٹھ ملزمان گرفتار

چارسدہ (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) تھانہ بٹگرام پولیس کی کامیاب کاروائی۔ بین الصوبائی عصمت فروشی گینگ کے آٹھ ملزمان گرفتار۔ گرفتار ملزمان میں 5مرد جبکہ 3خواتین شامل ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں مختلف اضلاع میں عصمت فروشی کے انکشافات کئے ہیں ۔تفتیش کے دوران ملزمان نے ملک کے مختلف اضلاع میں عصمت فروشی کے انکشافات کئے ہیں .
تفصیلات کے مطابق غازی نامی شخص نے تھانہ انقلاب پشاور میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی عائشہ گزشتہ تین روز سے لاپتہ ہیں اور کہا کہ میں نے شبقدر کے علاقہ گونڈا میں بلال نامی شخص سے مبلغ 244000روپے کے عوض لڑکی خرید کر اس سے شادی کی تھی پولیس نے رپورٹ درج کی اور کاروائی بٹگرام پولیس کے حوالے کئ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ نذیر خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی شبقدر محمدریاض خان ، ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ابراہیم شاہ خان اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر اصل ملزم کی گرفتاری یقینی بنانے کا ٹاسک سونپ دیا۔پولیس ٹیم کی انتھک کاوشوں کی بدولت عصمت فروشی کی دھندے میں ملوث 8ملزمان کو گرفتار کیا ۔

اس موقع پر ڈی ایس پی شبقدرمحمد ریاض خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عصمت فروشی گینگ کے تیرہ ملزمان میں سے آٹھ ملزمان تین خواتین،بلال ، عصمت اللہ ، امتیاز، غازی اور سیف اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان لاچار اور غریب لڑکیوں کو پنجاب لے جاکر بھیچ دیتے تھے۔دوران تفتیش ملزم بلال نے اپنے تمام ساتھیوں کے نام اگل دئیے ۔ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان نے کہا کہ ملزمہ عائشہ جو پہلے سے شادی شدہ تھی اور اس گینگ کی ممبر ہے جو تاحال رو پوش ہے اس حوالے سے پولیس کی چھاپہ زنی شروع ہے اور بہت جلد عدم گرفتار ملزمان پولیس کے حراست میں ہونگے۔ گرفتار ملزمان نے تفتیش ملک کے مختلف اضلاع میں عصمت فروشی کے انکشافات کئے ہیں ۔