میرے گھرپرحملہ کرکے ملازمین کوزخمی کیاگیا ، آئی جی نے میرا فون نہیں سنا تو میں نے وزیراعظم سے بات کی ، اعظم سواتی

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے کہا کہ میں نے کوئی خلاف قانون کام نہیں کیا،میرے گھرپرحملہ کرکے ملازمین کوزخمی کیاگیا،عام شہری کی حیثیت سے آئی جی اسلام آبادسے رابطے کی کوشش کی،وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ آئی جی اسلام آبادنے 22 گھنٹے تک میرافون نہیں سنا،تنگ آکرمعاملہ وزیراعظم اورسیکرٹری داخلہ کے نوٹس میں لایا۔
اعظم سواتی نے کہا کہ کیاعام شہری کی حیثیت سے تحفظ کامطالبہ کرنامیراحق نہیں؟،کوشش کے باوجودسیکرٹری داخلہ کابھی آئی جی سے رابطہ نہیں ہوسکا،سپریم کورٹ میں پیش ہوکراپنامو¿قف پیش کروں گا،امیدہے چیف جسٹس کواپناموقف سمجھانے میں کامیاب ہوجائوں گا۔