پریانکا چوپڑا کی’برائیڈل شاور‘ کی تقریب

نیویارک(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پریانکا چوپڑا کی نیو یارک میں برائیڈل شاور کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفید ڈریس میں زیب تن پریانکا نے دوستوں کے ساتھ خوب رنگ جمایا۔
بالی ووڈ کی دیسی گرل جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں جنہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ نیو یارک میں اپنے برائیڈل شاور کی تقریب میں حصہ لیا۔
سفید ڈریس میں ملبوس اور گلے میں بیش قیمتی سِلور نیکلیس پہنچے پریانکا نہایت دلکش دکھائی دے رہی تھیں جبکہ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں پریانکا کے عقبی دیوار پر برائیڈل بیلون واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
نیو یارک کے ایک اپارٹمنٹ پر منعقد کی گئی برائیڈل شاور کی تقریب میں فیملی فرینڈز شامل ہوئے جنہوں نے خوب جوش و خروش سے پریانکا کی برائیڈل شاور کی تقریب کی۔


واضح رہے کہ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی دسمبرمیں جودھ پور میں ہوگی اور اسی سلسلے میںپریانکا اور ان کے منگیتر و امریکی گلوکار نک جونس شادی کی تیاریوں میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔
پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی جبکہ دونوں نے شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔
اس لے علاوہ بالی وڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا کےلیے ان کے منگیتر نے خوابوں کا محل بھی خرید لیا ہے جس کی قیمت 6.5 ملین ڈالرہے ۔ لاس اینجلس کے مشہور بیورلی ہِلز میں واقع یہ دیدہ زیب گھر 4129مربع فٹ پر مشتمل ہے جس میں پانچ بیڈ روم اوروسیع سوئمنگ پول شامل ہے۔