شہباز شریف کی پیشی، جیب کتروں کی چاندی، ن لیگی نعرے لگاتے رہے، جیب کترے کام دکھاتے رہے

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) شہباز شریف کی پیشی پر جیب کتروں کی چاندی، کارکن نعرے لگاتے رہے، جیب کترے اپنا کام دکھاتے رہے.

شہباز شریف کی پیشی پر دھکم پیل اور رش کا جیب کتروں نے خوب فائدہ اٹھایا اور سابق صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کو 10 ہزار کا ٹیکا لگا.
چیئرمین یونین کونسل علیم مجید بھی اپنے قیمتی موبائل سے محروم ہو گئے۔ اسکے علاوہ بھی بہت سے کارکن نعرے لگانے کی قیمت اپنی جیب خالی کروا کر دی، واضح رہے آج شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر یہ واقع پیش آیا.