کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی، سرفراز احمد

دبئی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے، جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار کا اظہار انہوں نے آسٹریلیا سے سریز جیتنے پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی محنت رنگ لے آئی۔
انہوں نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں بھی برقرار رکھیں گے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے سخت محنت کی جو میدان میں دکھائی دی، جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے، میچ میں اوپنرز نے اچھا آغاز فراہم کیا، تمام بولرز نے سیریز میں اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔
خیال رہے کہ آج پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 33 رنز سے شکست دے کر پہلی بار وائٹ واش کردیا۔شاداب خان کو میچ میں بہترین بولنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستان نے دبئی میں جاری آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں آسٹریلیا کو 33 رنز سے شکست دے پہلی بار وائٹ واش کردیا، کینگروز کی پوری ٹیم 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاداب خان نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔