ٹریفک کے مسائل کا نیا حل، اب کاریں اور ٹریفک لائٹس ایک دوسرے سے باتیں کریں گی

تصویر: سی این این

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) مستقبل میں کاریں اور ٹریفک کے اشاروں کے لیے لگی ہوئیں لائٹس ایک دوسرے سے باتیں کرتی نظر آئیں گی۔
دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل بھی اسی تناسب کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، اور دنیا کے تمام ممالک ہی ان کے حل کے لیے نئے قوانین متعارف کرواتے رہتے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے دنیا کی بڑی کار ساز کمپنیاں متحرک نظر آرہی ہیں۔
ووکس ویگن، ہونڈا، فورڈ اور بی ایم ڈبلیو جیسی کمپنیاں ایسی ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گی جس میں ٹریفک سگنلز اور کاریں آپس میں باتیں کرتی دکھائی دیں گی۔

اس ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک لائٹس مستقبل میں بغیر ڈرائیور کے چلنے والی کاروں سمیت ڈرائیورز کو اپنے اشارے کے ذریعے اطراف کی صورتحال سے آگاہ کریں گی۔
ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کو متعارف کروانے کا مقصد ٹریف حادثات سے بچنا، دھوئیں کے اخراج میں کمی لانا اور حفاظتی کو یقینی بنانا ہے۔
ووکس ویگن نے سمنز کمپنی کے ساتھ مل کر جرمنی کے ایک شہر وولفس برگ کے ایک ٹریفک سیکشن پر اس ٹیکنالوجی کا تجربہ کیا۔

ووکس ویگن کا کہنا ہے کہ وہ اس ٹیکنالوجی کو اپنی کاروں میں آئندہ برس سے نصب کرنا شروع کردیا جائے گا، جو گاڑی کو غیر ضروری طور پر روکنے یا چلانے پر دھوئیں کے اخراج کو روکنا بھی ہے۔
مذکورہ ٹیکنالوجی کی مدد سے گاڑی کا ڈرائیور اس بات کا اندازاہ لگا سکتا ہے کہ اس کے اطراف میں ٹریفک کتنا ہے یا پھر اس دائیں یا بائیں جانب مڑتے ہوئے روڈ پر ٹریفک کتنا اور اس کی رفتار کتنی ہے۔
ووکس ویگن اور سیمنز نے اپنے تجربے میں راہگیروں اور سائیکل سواروں کی پوزیشن کا سینسرز کی مدد سے پتہ لگایا گیا۔

اسی طرح کی ٹینالوجی کا استعمال ہونڈا نے اوہائیو میں ایک ٹریفک سیکشن پر آلات نصب کرکے کیا جس کو انہوں نے ’اسمارٹ انٹرسیکشن‘ کا نام دیا تھا۔