علیم خان کو وسطی پنجاب کی صدارت سے ہٹا دیا گیا

فائل فوٹو

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے نئے عہدیداران کا اعلان کیا گیا ہے۔ شمالی، وسطی اور مغربی پنجاب کے نئے ریجنل صدور کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق عمر ڈار کو وسطی پنجاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی جبکہ علیم خان کو وسطی پنجاب کی صدارت سے ہٹا دیا گیا ہے۔