بھارت، 55 سالہ دکاندار کی 15 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی، لڑکی حاملہ ہو گئی

فائل فوٹو

نئی دہلی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) بھارت کے شہر جل ڈیگا میں 55 سالہ دکاندار نے 15 سالہ لڑکی کو جنسی زیادتی بنایا جس کے نتیجہ میں وہ حاملہ ہو گئی، پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سم ڈیگا کے علاقے جل ڈیگا میں 55 سالہ دکاندار نے سامان خریدنے آنے والی 15 سالہ لڑکی کو جنسی کا نشانہ بنایا اور اسے کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی 5 ماہ بعد لڑکی کی حالت خراب ہو نے پر اہل خانہ اسے ہسپتال لے کر گئے تو معلوم ہوا کے وہ حاملہ ہے راز کھلنے پر لڑکی نے گھر والوں کو ساری بات بتا دی جس کے بعد ملزم نے گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے معاملے کو ختم کر نے کی کوشش کی لیکن بات کسی طرحبہبود اطفال کمیٹی تک پہنچ گئی جس نے پولیس کی مدد سے متاثرہ بچی کو اپنی حفاظت میں لی، اسے ولیج ہوم میں رکھا گیا ہے، پولیس کے مطابق کیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔