جمال خشوگی معاملہ، سعودی تفتیش کار ترکی پہنچ گئے

استنبول(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سعودی پبلک پراسیکیوٹر سعود المجیب جمال خاشقجی قتل معاملے کی تفتیش کے لیے ترکی پہنچ گئے ہیں۔
ترک خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق المجیب استنبول کے پبلک پراسیکیوٹر سے ملاقات کریں گے۔ ہفتے کے روز ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا تھا کہ وہ پبلک پراسیکیوٹرز کی اس ملاقات کی قدر کرتے ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ ملاقات کب ہو گی۔ واضح رہے کہ دو اکتوبر کو صحافی جمال خاشقجی استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں قتل ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سعودی عرب عالمی تنقید کی زد میں ہے، جب کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔