اینجلا مرکل نے پارٹی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا

جرمنی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) جرمن چانسلر اینجلا مرکل کی جانب سے اپنی جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی قیادت چھوڑنے کی پیش کش کر دی گئی ہے۔
جرمن میڈیا کے مطابق ریاستی انتخابات میں سی ڈی یو کی خراب ترین کارکردگی کے بعد اینجلا مرکل نے اپنی جماعت کی قیادت سے دست برداری کی پیش کش کی، تاہم وہ بہ طور چانسلر اپنے عہدے کی مدت کی تکمیل تک اپنی ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں گی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اینجلا مرکل نے اپنی جماعت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ اس پارلیمان کی مدت کی تکمیل کے بعد آئندہ انتخابات میں بھی حصہ نہیں لیں گی۔