‘مِنی پاکستان پانی کی قلت کا شکار ہے’، خورشید شاہ

فائل فوٹو

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں سارا پاکستان رہتا ہے، کراچی منی پاکستان ہے لیکن کراچی پانی کی قلت سے مثاثر ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ پانی کی قلت ہے تو اس کی تقسیم بھی یکساں ہونی چاہئے. اٹھارویں ترمیم کے بعد پانی صوبوں کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے. انہوں نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے. اس کو بارہ ملین کیوسک پانی دینا چاہئے۔