سری لنکا، سابق کپتان اور وزیرپٹرولیم گرفتار

فائل فوٹو

کولمبو(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سری لنکا کی پولیس نے وزیر پٹرولیم ارجنا راناٹنگا کو فائرنگ کے ایک واقعے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔
گزشتہ روز ایک مشتعل ہجوم نے ان کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد رانا ٹنگا کے محافظوں نے فائرنگ کی تھی۔ اس واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے ایک بعد میں ہسپتال میں چل بسا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ شکایات بھی ملی ہیں کہ محافظوں نے فائرنگ وزیرِ پٹرولیم کے کہنے پر کی تھی۔
ارجنا راناٹنگا ہی کی قیادت میں سری لنکا نے سن 1996 کا کرکٹ کا عالمی کپ جیتا تھا۔ سری لنکا میں صدر سری سینا کے وزیر اعظم وکرماسنگھے کو برطرف کر دینے کے فیصلے کے بعد وہاں ایک شدید سیاسی بحران پیدا ہو چکا ہے۔