ایرانی وزیرخارجہ کی یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے متاثرین سے تعزیت

فائل فوٹو

تہران(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی شہر پِٹس برگ میں ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جواد ظریف نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ وہ فائرنگ کے اس ہلاکت خیز واقعے میں ہلاک شدگان کے لواحقین کے دکھ میں ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ انسانوں کو ہتھیاروں سے پاک دنیا کی ضرورت ہے۔ ہفتے کے روز پٹس برگ میں فائرنگ کے واقعے میں گیارہ یہودی ہلاک ہو گئے تھے۔