شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات، امریکی اور جنوبی کوریائی حکام کی کوششیں

فائل فوٹو

واشنگٹن(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) شمالی کوریا کے لیے خصوصی امریکی مندوب اسٹیفن بیِگن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اور سیول حکومتیں کوریائی خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کے لیے مل کر کام کرتی رہیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سیول میں مختلف جنوبی کوریائی عہدیداروں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کا مشترکہ ہدف جزیرہ نما کوریا میں ستر برس سے جاری بے یقینی اور کشیدگی کا خاتمہ ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کے عمل میں خاصی تیزی دیکھی گئی ہے۔