بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے، سابق صدر آصف زرداری شہبازشریف کے پروٹوکول افسر بن گئے

دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) کیا پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں فاصلے کم ہونے لگے ہیں؟ صدر ن لیگ شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ایوان میں ایک ساتھ انٹری مار کر حیران کردیا۔
دونوں رہنما لابی سے ایک ساتھ ہنستے مسکراتے اور خوشگوار موڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اسمبلی کے فلور پر داخل ہوئے، اس موقع پر آصف زرداری اورشہباز شریف کی پارلیمنٹ ہاؤس کی لابی میں غیررسمی ملاقات بھی ہوئی۔
بعد ازاں آصف زرداری قومی اسمبلی کے اجلاس سے واپس زرداری ہاؤس روانہ ہوگئے، اس موقع پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا شہبازشریف سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس پر کوئی پیش رفت ہوئی؟
صحافی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔